Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2023 11:11pm

سابق پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ کی ٹرافی کیلئے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھارتی ٹیم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ناقابل شکست رہے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ مجھے بھارتی ٹیم میں کوئی کمزوری نہیں نظرآرہی یہی وجہ ہے کہ وہ ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے کے لیے فیورٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس بہترین بلے باز، بولر اور بہترین فیلڈنگ ہے اور جس طرح سے وہ اب تک پورا ایونٹ کھیلتے آئے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ 2 مضبوط ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہارے گا لیکن اگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے لیے یہ بدقستمی ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارت اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کی پوزیشن پربراجمان ہے وہ ابھی تک اپنے 8 میچز میں کسی ٹیم سے کوئی مقابلہ نہیں ہاری ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے؟ پوزیشن واضحہوگئی

ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اورپیشگوئی

ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کون کون سے ریکارڈزبنائے؟

Read Comments