Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے؟ پوزیشن واضح ہوگئی

پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد بھی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر کا شکار
شائع 05 نومبر 2023 11:18pm

گزشتہ روز بنگلورو میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد یہ سوال اپنی جگہ برقرارہے کہ کیا پاکستان فائنل میں پہنچ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر پہنچ سکتا ہے تو کیسے پہنچے گا۔

پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں کینگروز نے 33 رنز سے فتح سمیٹی لی جس کے بعد دفاعی چیمپیئن انگلینڈ ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ایک نظر

بھارت 16 اور جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے چوتھے نمبر پر براجمان ہے، پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گیا جبکہ افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا ساتویں، نیدر لینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ 2،2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہو چکیں ہیں۔

سیمی فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان کو کیا کرنا ہوگا؟

پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنا میچ ہر صورت جیتنا ہوگا اور اس کے ساتھ پاکستانیوں کو یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ سری لنکا 9 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دے۔

اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا جس کے بعد نیوزی لینڈ کے 9 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

اس طرح پاکستان کو صرف انگلینڈ سے میچ جیتنا ہوگا، اگر نیوزی لینڈ 9 نومبر کوسری لنکا کو شکست دے دیتا ہے تو اس صورت میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے نیٹ رن ریٹ کا سہارا لینا ہوگا۔

اور ساتھ ہی پاکستان ٹیم کے مداحوں کو یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ افغانستان اپنے دونوں میچز ہار جائے یا پھر 2 میچوں میں سے ایک میچ ہار جائے اور جو میچ جیتے وہ کم مارجن سے جیتے کیونکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے بہتر ہے۔

اسی طرح اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو ایک رن سے شکست دیتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف میچ 131 رنز سے جیتنا ہوگا، اگر کیویز لنکن ٹائیگرز کو 50 رنز سے ہراتے ہیں تو پھر گرین شرٹس کو انگلینڈ کے خلاف میچ 180 رنز سے جیتنا ہوگا۔

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ سے مقابلہ: پاکستان ڈی ایل ایس کے تحت فاتح قرار، سیمی فائنل کا چانس اب بھی باقی

پاکستان ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے

ورلڈ کپ: ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز میچ کہاں دیکھا؟

خیال رہے کہ پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف نیٹ رن ریٹ پر جیتنے کا حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔

india

Pakistan Cricket Team

Bengaluru

Pakistan vs New Zealand

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup semi final

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div