Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2023 04:56pm

اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے اکتوبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کے مطابق رواں ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں شامل ہیں۔

پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم سے ایک ایک کھلاڑی کو منتخب کیا گیا ہے۔

اکتوبر کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے جنوبی افریقا کے اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک، نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم آف اسپن آل راؤنڈر راچن رویندرا اور بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان

دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، اس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں 2 آل راؤنڈرز اور ایک نوجوان اسپنر کو شامل کیا گیا ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Read Comments