Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2023 09:08pm

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں موجود واحد پاکستانی امپائر کے نام ایک اور اعزاز

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر احسن رضا کل ایک اور اعزاز اپنے نام کریں گے جبکہ انگلینڈ اور نیدرلینڈ کا میچ ان کا 50واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے احسن رضا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ذمہ داریاں نبھانے والے واحد پاکستانی امپائر ہیں۔

انگلینڈ اور نیدرلینڈ کے میچ کو سپروائزر کرکے وہ علیم ڈار، اسد روف اور خضر حیات کے بعد 50 ون ڈے میچ کرانے والے چوتھے پاکستانی امپائر بن جائیں گے۔

رواں برس مارچ میں علیم ڈار کی جگہ انٹرنیشنل پینل سے ترقی دے کر آئی سی سی نے احسن رضا کو ایلیٹ پینل میں شامل کیا تھا۔ احسن رضا کو سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سپروائزر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

رواں سال انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز میں پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔وہ اب تک نو ٹیسٹ میچز بھی سپر وائز کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کا کوئیکھلاڑی شامل نہیں

ریٹائرڈ ہوتے ہی علیم ڈار آئی سی سی انرنیشنل امپائرز پینل کیلئےنامزد

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، 2 پاکستانی امپائر بھیشامل

احسن رضا نے 50 ون ڈے میچز کے اعزاز کو اپنی اہلیہ کے نام کیا ہے۔ جہنوں نے ہمیشہ اچھے اور برے لمحات میں بھرپور ساتھ دیتے ہوئے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

Read Comments