Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں موجود واحد پاکستانی امپائر کے نام ایک اور اعزاز

انگلینڈ اور نیدرلینڈ کا میچ ان کا 50واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا
شائع 07 نومبر 2023 09:08pm

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر احسن رضا کل ایک اور اعزاز اپنے نام کریں گے جبکہ انگلینڈ اور نیدرلینڈ کا میچ ان کا 50واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے احسن رضا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ذمہ داریاں نبھانے والے واحد پاکستانی امپائر ہیں۔

انگلینڈ اور نیدرلینڈ کے میچ کو سپروائزر کرکے وہ علیم ڈار، اسد روف اور خضر حیات کے بعد 50 ون ڈے میچ کرانے والے چوتھے پاکستانی امپائر بن جائیں گے۔

رواں برس مارچ میں علیم ڈار کی جگہ انٹرنیشنل پینل سے ترقی دے کر آئی سی سی نے احسن رضا کو ایلیٹ پینل میں شامل کیا تھا۔ احسن رضا کو سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سپروائزر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

رواں سال انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز میں پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔وہ اب تک نو ٹیسٹ میچز بھی سپر وائز کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

ریٹائرڈ ہوتے ہی علیم ڈار آئی سی سی انرنیشنل امپائرز پینل کیلئے نامزد

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، 2 پاکستانی امپائر بھی شامل

احسن رضا نے 50 ون ڈے میچز کے اعزاز کو اپنی اہلیہ کے نام کیا ہے۔ جہنوں نے ہمیشہ اچھے اور برے لمحات میں بھرپور ساتھ دیتے ہوئے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

india

ICC

ahsan raza

icc elite panel

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div