Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 07:31pm

وفاقی پولیس کے 5 ملازمین 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہری پر تشدد اغواء اور بھتہ خوری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتار وفاقی پولیس کے پانچ ملازمین تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان نے بطور ڈیوٹی جج شہری پرتشدد اغواء اور بھتہ خوری کیس کیسماعت کی۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے گرفتار پولیس ملازمین کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے پانچوں پولیس ملازمین کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ملزمان میں اے ایس آئی تسنیم، ہیڈ کانسٹیبل محمد بلال اور ہیڈ کانسٹیبل مبشر الرحمن، کانسٹیبل شکیل احمد اور کانسٹیبل عدیل احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

شہریوں کے اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث اسلام آباد پولیس کے 10 افسران پر مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس 2 سال سے نئی سرکاری وردی سے محروم، پرائیویٹ دکانوں سے خریداری

اسلام آباد پولیس کا نیا ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی سطح پر کار آمد

مقدمہ کے مطابق ملزموں نے شہری سیف الرحمن کو غیر قانونی حراست سے چھڑوانے کیلئے رقم مانگی تھی۔

Read Comments