Aaj Logo

شائع 10 نومبر 2023 12:40pm

لاہور میں اسموگ لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والی دکانیں پولیس نے بند کرا دیں

لاہور میں اسموگ لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والی تمام دکانیں پولیس کی جانب سے بن کرا دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تاہم نگراں حکومت نے جمعرات اور جمعے کے لیے مارکیٹس کھولنے کی اجازت دی تھی۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر پنجاب نے دو دن کے لیے مارکیٹس کھولنے کی اجازت دینے سے متعلق ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی جب کہ دو روز شاپنگ مالز، مارکیٹس، ریسٹورنٹ، سینما اور جمنیزیم بھی معمول کے مطابق کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا تھا کہ فیصلےکا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالا، نارووال، حافظ آباد اور سیالکوٹ پر ہوگا۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں صوبائی حکومت نے میڈیکل و پرچون اسٹورز، تندور، بیکری، سمیت سبزیوں کی دکانوں کو مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

تاہم حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کرنے اور میڈیکل، ایشیائے ضروریہ کی دکانوں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیے جانے کے باوجود پولیس نے آج زبردستی مال روڈ سمیت لاہور بھر کی دکانیں بند کرادی ہیں۔

اس ضمن میں تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم سے ہفتہ اور اتوار کو دکانیں بند کرنے کا کہا گیا تھا مگر پولیس نے آج ہی آکر دکانیں بند کرائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور اسموگ: سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑتی درجنوں گاڑیاںسیل

پنجاب کی اسموگ صحت کے ساتھ ساتھ گھر کا بجٹ بھی متاثر کرنےلگی

لاہور اسموگ کی صورتحال

ایک ہی دن کی بارش سے اسموگ میں واضح کمی آئی جب کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 83 پر پہنچ گیا ہے جس کے بعد عالمی آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آج 18ویں نمبر پر آگیا جو گزشتہ روز 415 تھا۔

Read Comments