Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2023 09:03am

کینیڈا میں دیوالی پر ہندوؤں اور سکھوں کا ایک دوسرے پر پتھراؤ

کینڈیئن شہر بریمپٹن میں سکھوں اور ہنڈوؤں کے درمیان فسادات پھوٹ پڑے، دیوالی کے موقع پر دونوں ایک دوسرے پر پتھر برسادیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2022 میں اسی مقام پر سکھوں اور ہندوؤں کے درمیان پرتشدد فسادات ہوئے تھے جس کے بعد آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

ایک صارف نے ایکس پر اس جھڑپ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹروڈو کا کینیڈا ہے، پہلے یہ اریٹریا کے لوگ فسادات کر رہے تھے، اب ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان گزشتہ رات بریمپٹن کی پارکنگ میں لڑائی ہو رہی تھی جو ایک دوسرے پر پتھر پھینک رہے تھے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ دیوالی اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی اور مایوسی پر امید کی فتح کا دن ہے تاہم ان کی جانب سے مونٹریال کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈا میں سکھوں نے ہندو مندروں پر خالصتان کے پوسٹر لگادیئے

سکھ برادری نے مُودی سرکار کی بڑھتی نا انصافیوں اور مظالم کے خلافہتھیار اُٹھا لئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 کے فسادات نے بریمپٹن میں بہت زیادہ خلل پیدا کیا تھا جس کے باعث حکومت نے اس سال دیوالی کی تقریبات کے لئے آتش بازی پر پابندی عائد کردی تھی۔

Read Comments