Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2023 07:16pm

عمران خان سے تفتیش کے لیے نیب ٹیم دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی

نیب کی ٹیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں تفتیشی افسر میاں عمر ندیم، عاصم منیر، پراسیکیوٹرز روح الامین اور ہارون بلوچ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 3 روز تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی، نیب ٹیم کی تفتیش کے بعد فریقین کودوبارہ سنا جائے گا۔

Read Comments