Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمران خان سے تفتیش کے لیے نیب ٹیم دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی

نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 3 روز تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی۔
شائع 15 نومبر 2023 07:16pm

نیب کی ٹیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں تفتیشی افسر میاں عمر ندیم، عاصم منیر، پراسیکیوٹرز روح الامین اور ہارون بلوچ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 3 روز تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی، نیب ٹیم کی تفتیش کے بعد فریقین کودوبارہ سنا جائے گا۔

imran khan

adiala jail

NAB Team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div