Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2023 11:18pm

بلوچستان سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی، کامران مرتضیٰ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کا رخ تبدیل ہوچکا ہے، ہم سیاست ذاتی مفادات کے لیے نہیں، ریاست کے لیے کررہےہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بلوچستان میں جے یوآئی کا اپنا ووٹ بینک ہے، ہر دور میں بلوچستان میں الیکٹیبلز سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست انتخابات میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بلوچستان کی سیاست سے ہوا کےرخ کا تعین ہوجاتا ہے، بلوچستان سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی، بلوچستان کی جماعتیں کسی کے اشارے پر پارٹیاں تبدیل کرتی ہیں۔

ہم سیاست ذاتی مفادات کے لیے نہیں، ریاست کے لیے کررہے ہیں، دانیال عزیز

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چوہدری نے پروگرا ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کا رخ تبدیل ہوچکا ہے، ہم سیاست ذاتی مفادات کے لیے نہیں، ریاست کے لیے کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب کے پاس روٹی نہیں، بجلی کا بل دینے کے لیے پیسے نہیں، اپنی ذاتیات کو پیچھے چھوڑ کر ملکی بہتری کے لیے فیصلے کررہے ہیں، معیشت کو درست سمت پر ڈالنے کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔

سیاسی جماعتیں جیتنے والوں کو ہی پارٹی میں شامل کرتی ہے، کہدہ بابر

اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما کہدہ بابر نے ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں جیتنے والوں کو ہی پارٹی میں شامل کرتی ہے، اگر الیکٹیبلز کو شامل نہ کریں تو کیا ہارنے والوں کو شامل کریں، بلوچستان عوامی پارٹی میں بیشتر الیکٹیبلز ہیں۔

مزید پڑھیں

حکومت نوازشریف کی تقاریر پر پابندی ہٹاسکتی ہے، کامران مرتضیٰ1

پی ٹی آئی پی نے انتخابات مؤخر کرانے کی تیاریکرلی

جام کمال سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کااعلان

کہدہ بابر نے مزید کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بی اے پی میں دھڑے تھے، خالد مگسی کی قیادت میں پوری پارٹی متحد ہوگئی ہے۔

Read Comments