Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 11:22pm

عمران خان سے جیل میں امریکی حکام کی ملاقات کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

پنجاب حکومت کے ترجمان اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے اڈیالہ جیل میں سینئر امریکی عہدیداروں کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں کسی امریکی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے چوہدری پرویز الہٰی کا دعوی بے بنیاد ہے۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی درخواست نہیں دی، اگر ملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی تو ملاقات کیسے ہوگئی۔

نگراں صوبائی وزیر عامر میر نے مشورہ دیا کہ چوہدری پرویز الہٰی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے امریکی عہدیداران، یورپین یونین کے نمائندوں اور آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی۔

پرویز الہیٰ کے دعوے کے بعد جیل سپرنٹنڈںٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے اس کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ عمران خان سے کسی بھی غیر ملکی نے ملاقات نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ پرویز الہیٰ اور عمران خان دونوں ایک جیل میں تو ہیں مگر ان کے سیل کے درمیان 500 میٹر کا فاصلہ ہے اور دونوں کی اب تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں

سائفر جلسے میں افشا کیا، عمران اور شاہ محمود کو آئینی تحفظ نہیں،الزام کے تحت سزا موت ہے، اسلام آبادہائیکورٹ

اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریںگے، علیمہ خان

پرویز الہٰی کو کرپشن کیس میں ڈسچارج کرنے کے عدالتی فیصلے پر نگراںوزیر اطلاعات پنجاب کا ردِعمل

Read Comments