Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے، علیمہ خان

وہ دفعات لگائی جارہی ہے جن سے عمران خان کو سزائے موت ہوسکتی ہے، علیمہ
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 07:53pm
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان۔ فوٹو:فائل
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان۔ فوٹو:فائل

عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جن سے ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے۔

سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل میں آئی ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی کی علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے سائفر کیس کا اسٹے آرڈر ہوگیا ہے، عمران خان پر جو دفعات لگائی جارہی ہے، ان کے تحت انہیں سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمیشرہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسا کیا جرم کیا کہ ایسی دفعات لگائی گئیں، رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں جیل میں اچھی روٹین بنی ہوئی، وہ بالکل اچھی صحت میں ہیں، اور ان کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

imran khan

Aleema Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div