Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2023 12:33pm

ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار

ایف بی آر نے ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار کرلیا، جب کہ ایف بی آر کے مختلف شعبوں میں تبدیلیوں کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس اصلاحات پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے مختلف شعبوں میں تبدیلیوں کی تجویز ہے، جب کہ کسٹمز کے معاملات چلانے کیلئے کسٹمز بورڈ تشکیل دیا جائے گا، اور وزارت خزانہ، صنعت وپیداوار، کامرس اور داخلہ کے سیکرٹریز بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمز میں ممبر اپریزمنٹ کی نئی سیٹ تخلیق کی جائے گی، ٹیکس سسٹم میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا نیا ریجیم متعارف کرایا جائے گا، اور نئی اصلاحات کے تحت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں نئے سیکٹرز کو شامل کیاجائے گا، جب کہ بڑے صنعتی شعبوں میں الیکٹرانک انواٸسنگ سسٹم لایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس پالیسی ڈیپارٹمنٹ وزارت خزانہ کے سپرد کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، نئے ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے تحت نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

Read Comments