Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2023 12:52pm

بٹگرام میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

بٹگرام کی تحصیل آلائی میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں تین افراد جاں بحق 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق بٹگرام کی تحصیل آلائی کے علاقے آشاڑبن سے بنہ بازار جانے والے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل آلائی ہیڈ کوارٹر اسپتال بنہ لایا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حماد، دو سالہ عبد الواحد، ایک سالہ عائزہ ،1 سال شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سیع الرحمن ، عمیر، حکمت اللّٰہ اور 4 خواتین شامل ہیں۔

Read Comments