پاسپورٹ لازمی قرار دینے پر افغان حکام نے طورخم سرحد سے تجارت معطل کردی

پاکستان نے کارگو گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ لازمی قرار دیا ہے
شائع 21 نومبر 2023 01:07pm

پاکستان نے سرحدی گزرگاہ طور خم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد طورخم کراسنگ پوائنٹ پر افغان حکام نے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ طور خم سرحد پر ڈرائیورز کی سفری دستاویزات چیک کی جائیں گی، کارگو گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے۔

دوسری جانب فیصلے کے خلاف افغان حکام نے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، جس کی وجہ سے امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹرید بند ہے۔

افغان حکام کے مطابق افغان کارگو گاڑی ڈرائیورز کے لئے پاکستانی حکام نے پاسپورٹ ویزہ لازمی قراردیا ہے، لیکن افغان ڈرائیورز کو پاکستانی ویزے نہیں دئیے جا رہے ہیں۔

Read Comments