Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2023 06:23pm

لاہور ڈیفنس کار حادثہ: ملزم کی عمر کے تعین کیلئے فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا

لاہور ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے معاملے میں ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کے لیے فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے بعد ملزم کی عمر کا درست تعین ہو گا۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور کے مطابق ملزم افنان اور اس کے دوست سے گزشتہ روز تفتیش کی، کیس کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے، فرانزک شواہد کے ساتھ کیس کا چالان تیار کر کے عدالت میں بھجوایا جائے گا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بون ٹیسٹ کے لیے بروقت سیمپل نہ لینے پر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی اور تفتیشی افسر کو معطل بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد تیز رفتار ڈرائیور کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔

2 گاڑیوں میں 6 افراد سوار تھے جن کو کم عمر ڈرائیور کی گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں

ڈیفنس کار حادثہ: ’گاڑی افنان ہی چلا رہا تھا‘، نوعمر ملزم کے دوست کااعتراف

ڈیفنس کار حادثہ: ملزم کے والد کو گرفتار کرنے سے روک دیاگیا، دوستگرفتار

لاہورمیں 6 افراد کی موت کا سبب بننے والے کم عمر ڈرائیور کیگفتگو

پولیس نے17 سالہ ڈرائیور افنان شفقت کو گرفتار کر کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی تحویل میں لے لی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم افنان بغیر لائسنس گاڑی چلا رہا تھا۔

Read Comments