Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

لاہورمیں 6 افراد کی موت کا سبب بننے والے کم عمر ڈرائیور کی گفتگو

گاڑی کی اسپیڈ 110کے قریب تھی کہ اچانک گاڑی سامنے آگئی اور حادثہ ہوگیا، افنان
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 02:40pm
گرفتار کم عمر ڈرائیور۔ فوٹو — اسکرین گریب
گرفتار کم عمر ڈرائیور۔ فوٹو — اسکرین گریب

ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد گرفتار کم عمر ڈرائیور کی گفتگو منظر عام پر آگئی۔

8ویں جماعت میں زیر تعلیم افنان کا کہنا ہے کہ اپنے تین چار دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے جا رہا تھا، گاڑی کی اسپیڈ 110کے قریب تھی کہ اچانک گاڑی سامنے آگئی اور حادثہ ہوگیا۔

گرفتار کم عمر ملزم نے کہا کہ ڈرائیونگ اپنے کزنز سے سیکھی ہے، میرے والد نے مجھے گاڑی لیکر جانے سے منع کیا تھا لیکن میں ضد کرکے گاڑی لیکر چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ڈیفنس فیز 7 میں ایک ہی خاندان کے افراد تیز رفتار ڈرائیور کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

دو گاڑیوں میں 6 افراد سوار تھے جن کو کم عمر ڈرائیور کی گاڑی نے ٹکر ماری جس سے جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے17 سالہ ڈرائیور افنان شفقت کو گرفتار کر کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم افنان بغیر لائسنس گاڑی چلا رہا تھا۔

lahore

traffic accident

lahore police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div