خیبر پختونخوا کے کن شہروں میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

زیادہ تر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں شدید دھند رہنے کا بھی امکان
شائع 23 نومبر 2023 08:55am

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، پشاور اور خیبر کے بعض مقامات میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ زیادہ تر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں شدید دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاحتی مقامات پر کتنی ٹھنڈ، بارش ہوگی یانہیں

کراچی کے شہری ماسک پہنیں، محکمہ موسمیات کامشورہ

گزشتہ روز کالام کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر کا 1، چترال 2، مالم جبہ 4 اور پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Read Comments