Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 11:56pm

تہرے قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا

چارسدہ کی مقامی عدالت نے تہرے کے قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

دو سال قبل چارسدہ کے جوڈیشل کمپلکس کے احاطے میں باپ بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مجرموں کو ایڈیشنل سیشن چارسدہ کے جج عبدالحسن مہمند نے سزا سنا دی۔

عدالت نے تہرے قتل میں ملوث 2 بھائیوں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

تینوں مجرم آفس میں بھائی ہے، مجرموں نے بدلہ لینے کے لیے مخالفین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں

بیوی سمیت سسرالی خواتین کو قتل کرنیوالے کو 6 بار سزائےموت

قتل کے جرم میں 30 سال قید پانے والا شخص موٹاپے کی وجہ سے رہا کردیاگیا

Read Comments