آلودہ ترین شہروں میں لاہور اور کراچی کونسے نمبر پر ہیں؟

دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند
شائع 24 نومبر 2023 08:45am

لاہور سمیت پنجاب کے چھ اضلاع میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث دو دن کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے۔

پنجاب کے چھ ڈویژن میں دو دن کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے تحت آج اور کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ مارکیٹیں دوپہر تین بجے کے بعد کھلیں گی۔

اتوار کو شام تک مال روڈ سائیکلوں کے لیے مخصوص ہے جب کہ دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بنگلہ دیشی دارالحکومت دھاکا دوسری اور بھارتی شہر کولکتہ تیسری پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسموگ متاثرہ علاقوں میں جمعہ سے نیا لاک ڈاؤن، 29 نومبر کو مصنوعی بارشبرسانے کا اعلان

اسموگ: لاہور ہائیکورٹ کا ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیلکرنے کا حکم

اس کے علاوہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار جب کہ آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

Read Comments