Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 10:58am

توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کیخلاف عمران کی اپیل پر آئندہ ہفتے فیصلہ کردینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر اگلے ہفتے فیصلہ سنانے کی یقین دہانی کرادی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اپیل واپس لینے کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے بیرسٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یاد دہانی کیلئے بہت شکریہ گوہر صاحب، کافی سارے معاملات ایک ساتھ چل رہے ہیں، آئندہ ہفتے آپ کی درخواست پر فیصلہ کردیں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی، 13 ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تاہم دو ماہ 10 دن سے فیصلہ نہیں آیا، لہٰذا عدالت جلد فیصلہ سنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے درخواستدائر

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتبحال

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 21 اکتوبر 2022ء کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بعد میں اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 13 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل واپس لے کر لاہور ہائی کورٹ کیس چلانا چاہتے ہیں۔

Read Comments