Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2023 03:00pm

نواز شریف کو کلین چٹ مل جائے گی، لطیف کھوسہ کا فیصلے سے قبل بڑا دعویٰ

لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں کلین چٹ مل جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت عالیہ نے کہا ہے نواز شریف کے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور میں فیصلہ بتا دیتا ہوں کہ بادشاہ سلامت کو کلین چٹ مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیسز میں کلین چٹ حاصل کرنے کے بعد کہیں گے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنے، البتہ اس طرح سے بےگناہی ثابت نہیں ہوتی جب کہ عوام بھی اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے ملک کو بہت لوٹا، انہیں اقامے پر نہیں نکالا گیا بلکہ وہ دس ولیئمز ہیں جن میں ان کے کالے کرتوت آشکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز کی سماعت، نواز شریف اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش

پیپلز پارٹی کا نواز شریف کے دعوے پر تعجب کااظہار

پی پی رہنما نے کہا کہ شریف برادران کے ان کرتوتوں میں لندن فلیٹس، حدیبیہ پیپر ملز، چھ آف شور شیل کمپنیاں، قاضی فیملی اکاؤنٹس سمیت دیگر شامل ہیں۔

Read Comments