Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2023 12:44pm

کیا ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی راہیں الگ کرلیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبصورت اور مقبول جوڑے ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔

ثنا ء جاوید اور عمیر جسوال، دونوں نے ہی اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام سے ایک ساتھ لی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو حذف کردیا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں سامنے آ رہے ہیں کہ کیا دونوں نے اہنے راستے الگ کرلیے ہیں یا ایسا کرنے والے ہیں۔

اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ انسٹا اسٹوریز بھی اپ لوڈ کرنا چھوڑ رکھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو عمیر جسوال کو سعودی عرب میں اپنے دوست کی شادی میں تنہا شرکت سے مزید بڑھاواملا۔

بعد ازاں گلوکار نے اپنی اہلیہ ثناء جاوید کے بغیرعمرے کی ادائیگی بھی کی تھی۔

تاہم فی الحال ثناء یا عمیر دونوں کی جانب سے ہی اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اکتوبر 2020ء کو رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے اس جوڑی کو امداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Read Comments