Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2023 08:43pm

پاکستانی فلم کملی نے ایک ساتھ 3 اعزاز اپنے نام کرلیے

پاکستانی فلم کملی نے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دھوم مچادی ، فلم نے تین ایوارڈز جیت لیے۔

پاکستانی فلم کملی نے بیلاروس کے سب سے بڑے فلمی میلے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول لسٹا پیڈ میں بہترین اداکار (صبا قمر)، بہترین ہدایت کار (سرمد کھوسٹ) اور ویورز چوائس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کلپ پوسٹ کیا جس میں بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری کے ایوارڈ کے اعلان کو دکھایا گیا تھا اور اسے کملی کے لیے سرمد سلطان کھوسٹ نے حاصل کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ بھی بتایا کہ کھوسٹ فلمز کی پیش کردہ 2022 کی فلم نے تین مخصوص کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کیا۔

Read Comments