Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2023 09:04pm

ایف بی آر نے ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے شوگر ملوں پر ٹیمیں تعینات کردیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے ٹیمیں تعینات کردیں۔

ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں پر تعینات کردی گئی ہیں، چینی ان نوٹیفائیڈ مصنوعات میں سے ایک ہے جس کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس ، اسٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا لازمی ہے، ٹیکس اسٹیمپ نہ ہونے کی صورت میں مال ضبط اور ڈیفالٹر کو 3 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چینی پر ٹیکس چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں

برآمد کی اجازت سے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کےخدشات

ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمدکردیے

Read Comments