باڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، جوابی فائرنگ میں شرپسند بھی ہلاک

جاں بحق اہلکار صدیق پولیو ڈیوٹی سے واپس جارہا تھا
شائع 01 دسمبر 2023 02:16pm

نامعلوم دہشت گردوں کی طرف فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور جوابی فائرنگ میں ایک شرپسند ہلاک ہوگیا۔

باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی طرف فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار صدیق پولیو ڈیوٹی سے واپس جارہا تھا، جوابی فائرنگ سے ایک شرپسند بھی مارا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments