Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2023 03:52pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے سستا ہو کر فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی سیزن: سونے کی قیمت تین ماہ کی بلند ترین سطح پرآگئی

عوام کو خاص ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزلسستا

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 2060 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments