Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2023 07:57pm

پرویز الہٰی پر جیل رولز کے منافی سختیاں کی جارہی ہیں، وکیل سردار عبدالرزاق خان

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پرویز الہٰی کے ساتھ جیل رولز کے منافی سختیاں کی جارہی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے وکیل سردار عبدالرازق خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اس دوران قانونی امور اور مقدمات کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چوہدری پرویز الہٰی کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، جیل میں پرویز الہٰی کے ساتھ جیل رولز کے منافی سختیاں کی جا رہی ہیں، جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی نے پولیس، انتظامی افسران کے دفاتر کو ن لیگ کے لیے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی نے پولیس اور انتظامی افسران کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو توہینعدالت کا نوٹس جاری

پرویزالہٰی سے اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات، قانونی امور اور انتخاباتسے متعلق تبادلہ خیال

Read Comments