Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2023 11:11am

اگر ہم آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دیں تو وہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مجھے یا محمد رضوان جسے بھی موقع ملے گا توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلیا میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، وہ ٹیم کو اچھی طرح لیکر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کرنا اعزاز ہوتا ہے، شان مسعود کو ڈائریکٹر محمد حفیظ، بابراعظم سمیت تمام کھلاڑی سپورٹ کر رہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ آسٹرہلیا میں اچھی کرکٹ کھیلنا اور جیتنا ہدف ہے، بلاشبہ آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ہی ٹف ہے، لہٰذا انہیں ٹف ٹائم دینے وار ڈیوڈ وارنر کو ان کے آخری ٹیسٹ میں بھی جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلانکردیا

سڈنی ائرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کو’نولفٹ‘

سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ہم آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دیں تو وہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، ہماری ٹیم بیٹنگ اور بولنگ میں کافی سیٹل ہے، آسٹریلیا کی طرح پاکستان کے پاس بھی ورلڈ کلاس بلے باز اور بولرز ہیں۔

Read Comments