Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اگر ہم آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دیں تو وہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، سرفراز احمد

مجھے یا محمد رضوان جسے بھی موقع ملے گا توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، سابق کپتان
شائع 04 دسمبر 2023 11:11am
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مجھے یا محمد رضوان جسے بھی موقع ملے گا توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلیا میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، وہ ٹیم کو اچھی طرح لیکر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کرنا اعزاز ہوتا ہے، شان مسعود کو ڈائریکٹر محمد حفیظ، بابراعظم سمیت تمام کھلاڑی سپورٹ کر رہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ آسٹرہلیا میں اچھی کرکٹ کھیلنا اور جیتنا ہدف ہے، بلاشبہ آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ہی ٹف ہے، لہٰذا انہیں ٹف ٹائم دینے وار ڈیوڈ وارنر کو ان کے آخری ٹیسٹ میں بھی جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

سڈنی ائرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کو ’نولفٹ‘

سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ہم آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دیں تو وہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، ہماری ٹیم بیٹنگ اور بولنگ میں کافی سیٹل ہے، آسٹریلیا کی طرح پاکستان کے پاس بھی ورلڈ کلاس بلے باز اور بولرز ہیں۔

sydney

Sarfaraz Ahmed

Pakistan vs Australia

shan masood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div