اگر ٹرائل دوسال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

ضابطہ فوجداری قانون میں ٹرائل میں تاخیرکی حوصلہ شکنی کی گئی ہے، عدالت
شائع 06 دسمبر 2023 12:18pm

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اگرٹرائل دوسال تک مکمل نہ ہوتوملزم ضمانت کا حقدار ہے، ضابطہ فوجداری قانون میں ٹرائل میں تاخیرکی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے ضمانت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹرائل دوسال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار ہے، ضابطہ فوجداری قانون میں ٹرائل میں تاخیرکی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جن قانونی وجوہات کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست خارج ہو، انہی وجوہات کو بنیاد بنا کر دوبارہ ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

فیصلے کے مطابق جس گراؤنڈ پر ضمانت دی جائے تو اسی گراؤنڈ پر دوبارہ ضمانت نہیں دی جاسکتی، ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ضمانت دی جاسکتی ہے۔

عدالت نے ملزم عثمان کی دولاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

Read Comments