ہزاروں پاؤنڈز خرچ کرکے کتے کا روپ دھارنا بےسود ، ’ٹوکو‘ کو گہرا صدمہ

جاپانی شخص نے کتے کا روپ دھارنے کے بعد اپنا نام ٹوکو رکھ لیا تھا
شائع 06 دسمبر 2023 02:03pm

ہزاروں پاؤنڈ خرچ کرکے کتے کا روپ دھارنے والے جاپانی شخص کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

جاپانی شخص کو دھچکا اس وقت لگا جب وہ کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود وہ کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔

’آئی وانٹ ٹو بی این اینیمل‘ نامی یوٹیوب چینل چلانے والے شخص نے کچھ عرصہ قبل کُتا بننے کے لیے ایک معروف جاپانی کمپنی سے رابطہ کیا، جس نے 40 دن میں اس کے لیے 12 ہزار پاؤنڈز کا لباس تیار کیا۔

جاپانی شخص نے کتے کا روپ دھارنے کے بعد اپنا نام ’ٹوکو‘ رکھ لیا تھا۔

اس نے اپنے یوٹیوب چینل پر کتے کے روپ میں مختلف ویڈیوز بھی شیئر کیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کتوں کی طرح حرکت کر رہا ہے۔

حال میں ہی وہ کتوں کے لیے ہونے والے کھیلوں پر مشتمل ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔

Read Comments