ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار، سزا کا قانون منظور

قانون کا مقصد بے حرمتی کو روکنا ہے، ڈینش وزارت انصاف
شائع 08 دسمبر 2023 09:02am

اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستان کی عالمی سطح پر کوششیں اثر دکھانے لگی ہیں جس کے پیش نظر ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دے دی ہے۔

پارلیمان نے سزا کا قانون منظور کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو دو سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

بل کے حق میں 94 ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ قانون کا اطلاق مقدس کتابوں کی بے حرمتی سے متعلق ویڈیوز پر بھی ہوگا۔ ڈینش وزارت انصاف وقانون کے مطابق قانون کا مقصد منظم انداز میں کی جانے والی بے حرمتی کو روکنا ہے۔

رواں برس ڈنمارک اور سویڈن میں عوامی مقامات پر مقدس کتاب کی بے حرمتی کی گئی تھی۔۔ پاکستان سمیت مسلم دنیا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

Read Comments