Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2023 04:26pm

تشدد کا شکار رضوانہ نے تعلیم کا آغاز کردیا، اسکول میں پہلا دن

سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسکول میں تعلیم کا آغاز کردیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن اسکول میں زیر تعلیم بچیوں نے پہلے دن رضوانہ کو خوش آمدید کہا، رضوانہ کا آج اسکول میں پہلا دن تھا، اس نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا۔

سارہ احمد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ رضوانہ کو کوکنگ بھی سکھائی جائے گی، اس کے علاوہ رضوانہ کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے اور اس کا طبی معائنہ بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 ماہ لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج رہی، رضوانہ کو سر، چہرے اور کمر پر زخموں کے ساتھ سرگودھا سے لاہور جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بروقت علاج نہ ہونے سے رضوانہ کے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تھے، بچی کےسر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشان تھے اور بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر تھے۔

مزید پڑھیں

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ چار ماہ بعد صحتیاب ، اسپتال سےویڈیو جاری

لاہور: تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ شبنم کی حالت بگڑ گئی، مالک مکانگرفتار، مرکزی ملزمہ گرفت میں نہآسکی

Read Comments