کسی بھی بیٹر کو مشکل نہیں سمجھتا، خرم شہزاد

کوشش کرتا ہوں اپنی بنیادی چیزوں پر عمل کرکے بولنگ کروں، فاسٹ بولر
شائع 09 دسمبر 2023 08:58am

قومی کرکٹر خرم شہزاد نے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی بلے باز کو مشکل نہیں سمجھتے۔

کینبرا میں میڈیا سے نمائندگان سے گفتگو میں خرم شہزاد نے کہا کہ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کنڈیشنزسے خود کو ہم آہنگ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میچ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بہت مدد ملے گی، پریکٹس سیشنز کے اس میچ میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا، لیگ اسپنر ابرار احمد انجری کاشکار

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا اصل ہتھیار ایک اور آفریدی ہوگا، شاہدآفریدی

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں اپنی بنیادی چیزوں پر عمل کرکے بولنگ کروں، کسی بھی بیٹر کو مشکل نہیں سمجھتا، اگر ٹیسٹ میں موقع ملا تو ایسی پرفارمنس دیکر ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔

Read Comments