Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2023 10:34am

ایم کیو ایم کا پنجاب میں الیکشن کی تیاریوں کا آغاز، ٹکٹ تقسیم کیلئے 8 رکنی بورڈ قائم

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

ایم کیو ایم نے پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے زاہد ملک کی سربراہی میں 8 رکنی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ ممبران میں عابد گجر، شاہین انور گیلانی، متین خان، ایازعلی شیخ سمیت اظہار قریشی، آغا جانی اور کرامت علی شیخ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہکرلیا

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کااعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا 8 رکنی پارلیمانی بورڈ صوبہ پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔

Read Comments