Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 02:04pm

اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے مزید 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) نے پاکستان کے لیے مزید 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

اے ڈی پی کے مطابق ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم میں 10 کروڑ ڈالر قرض اور 55 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔

10 کروڑ ڈالر لیگل، ریگولیٹری اصلاحات پر خرچ کیئے جائیں گے جب کہ خواتین کو کاروبار کے لیے 5 کروڑ ڈالر کے قرضے دیے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ مالی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کیمنظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے18کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، فنڈز سے پاکستان میں پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Read Comments