Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2023 05:28pm

آف سپنر ساجد خان نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا

ابرار احمد کی جگہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے آف اسپنر ساجد خان نے پرتھ میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

ساجد خان گزشتہ رات کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے، جہاں سے وہ آسٹریلیا پہنچے۔

ذرائع کے مطابق ساجد خان کو ابرار احمد کے بیک اپ کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کھیلتے ہوئے پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور اب وہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

مزید پڑھیں

ابراراحمد نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 11 وکٹیں لے کر کس کھلاڑی کا ریکارڈ برابرکیا؟

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ کیساہے؟

دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا، ابرار احمدباہر

Read Comments