امریکا: یہودی فلسطینیوں کی حمایت میں نکل آئے، مرکزی شاہراہ بلاک کردی

یہودی مظاہرین کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
شائع 14 دسمبر 2023 09:01am

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں یہودیوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے متعدد مظاہرین نے بُدھ کی صبح لاس اینجلس کی مرکزی شاہراہ کو بلاک کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو روک دیا۔ کیلیفورنیا ہائی وے پڑول نے 75مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

ایک گروپ نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی امریکی حمایت کے خاتمے کی حمایت کرنے والے امریکی یہودیوں کا ایک گروپ ہے، اس نے احتجاج کیا تھا۔

Read Comments