Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2023 03:05pm

ماضی کے چائلڈاسٹار زوہاب خان کی منگیترکون سی شوبز اداکارہ ہیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ماضی کے مقبول چائلڈ اسٹار زوہاب خان نے اپنی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

سوشل میڈیا پر زوہاب خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں انہیں آئندہ زندگی اورشادی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل کلپ نوجوان اداکار کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا ہے جس نے دیکھنے والوں کو خاصی حیرت سے دوچار کررکھا ہے۔

زوہاب خان کا کہنا تھا کہ ’میں 3 مہینے میں بھی شادی کرسکتا ہوں لیکن میں تین سال بعد شادی کروں گا‘۔

وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنے کچھ مقاصد حاصل کرنے ہیں لیکن اگر میں نے انہئں آئندہ 3 ماہ میں بھی حاصل کرلیا تو میں شادی کرلوں گا‘۔

زوہاب خان نے کہا کہ ’میرے والد کے انتقال کے بعد بڑے بھائی اور مجھ پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں، ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابھی شادی نہیں کرسکتا‘

نوجوان اداکار نے مزید بتایا کہ ’لڑکی تو شادی کرنے کے لیے تیار ہے۔ وہ تو کہہ رہی ہیں کہ کل ہی شادی کرلیتے ہیں لیکن میں نے انہیں کہا ہے کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے، آج کل وہ اداکاری بھی کررہی ہیں‘۔

زوہاب خان نے اس پوڈکاسٹ میں اپنی ہونے والی دُلہن سے متعلق پہلی بار انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کریں گے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے زوہاب خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز اشتہارات میں ماڈلنگ کے ذریعے کیا اور اداکاری کی طرف رُخ کیا۔

Read Comments