Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2023 05:12pm

عوام کیلئے ریلیف: برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 سے 48 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کی بجائے 482 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

ایک برانڈڈ کوکنگ آئل 470 روپے سے کم ہو کر 422 روپے فی لٹر جبکہ دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

عام صارفین کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن مزید اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے کیکمی

حکومت نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمیکردی

Read Comments