ایمن خان اور کین ڈول کی دُبئی میں خوشگوار ملاقات

کین ڈول نے انکشاف کیا کہ یہ ان دونوں کی پہلی ملاقات ہے
شائع 15 دسمبر 2023 10:01am

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان نے پاکستانی انفلوئنسر کین ڈول سے پہلی ملاقات کی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ ان دِنوں دبئی میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ جوڑا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے دلکش تصاویر بھی شیئر کر رہا ہے۔

گزشتہ رات ایمن خان نے دبئی میں مقیم معروف پاکستانی انفلوئنسر کین ڈول سے بھی پہلی بار ملاقات کی۔

کین ڈول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایمن خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دونوں نے انکشاف کیا کہ وہ چیٹنگ میں بہت گپ شپ کیا کرتے تھے لیکن آج یہ لوگ پہلی بار مل رہے ہیں۔

Read Comments