کراچی کا موسم آج سرد رہے گا

شہرکا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شائع 16 دسمبر 2023 01:07pm

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر قائد میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب71 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ شمال مشرق سے ہوائیں 9 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Read Comments