فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، راولپنڈی ڈویژن میں 1885 لیٹر مضر صحت دودھ تلف

دودھ جیسی نعمت میں کسی قسم کی ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شائع 18 دسمبر 2023 08:55am

ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق راولپنڈی میں 970 اٹک میں 345، جہلم میں 320 جب کہ چکوال میں 250 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ جیسی نعمت میں کسی قسم کی ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، اس میں ملاوٹ اور ناقص سپلائی پر دودھ برادر گاڑیوں و دکانوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔

Read Comments