Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2023 12:03am

مجرموں کی پشت پناہی پر اداکار شاہ رخ خان کی بیوی کو سرکاری ادارے کا نوٹس

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا۔

فلم پروڈیوسر، انٹیریئر ڈیزائنر اور لکھنؤ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی تلسیانی گروپ کی برانڈ ایمبیسیڈر گوری کو منگل کو ای ڈی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرم پر سرمایہ کاروں اور بینکوں سے 30 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب ان کی اہلیہ گوری خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ نوٹس مبینہ طور پر 30 کروڑ روپے کی خرد برد کرنے والے برانڈ کی حمایت کرنے پر بھیجا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ شاہ رخ خان کی اہلیہ سے ان کے مالی لین دین کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے کارروائی کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ عہدیدار اس معاملے کے مختلف پہلوؤں کی جانچ کریں گے کہ گوری کو تلسیانی گروپ کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے لئے کتنی رقم ملی۔ جانچ پڑتال کی جائے گی اور وہ کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے کے لئے کیے گئے معاہدوں اور دیگر دستاویزات کے بارے میں معلومات تلاش کریں گے۔

گوری کو اس معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ طلب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ابھی تک نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔

Read Comments