صارفین پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا
شائع 20 دسمبر 2023 08:36am

بجلی صارفین ایک بار پھر سے اضافی فی یونٹ چار روپے 66 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست پر 27 دسمبر کو نیپرا میں سماعت ہوگی، سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

نیپرا اتھارٹی کی بجلی کے فی یونٹ قیمتوں میں چار روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

Read Comments