Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2023 10:50am

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے مطابق قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی جس کا مقصد مالیاتی انتظام، پائیدار اوراقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کو فوری مالیاتی اور ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے، پروگرام محصولات کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا، پروگرام سے پاکستان کو پاور سیکٹر کے بہترانتظام میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

غربت میں اضافے کی وجہ اشیائے خوردو نوش کی بڑھتی قیمتیں ہیں، رپورٹ

پاکستان عالمی بینک کی غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل، 50 ہزارسے کم آمدن والوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ

حکام عالمی بینک نے کہا کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی اور کاروباری موسمیاتی اصلاحات کے پہلے مرحلے کو مکمل کرتا ہے جب کہ پروگرام اخراجات کے ہدف کو بہتر بنانے، مسابقت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Read Comments