سانپوں کی لڑائی سے بےنیاز گولف کھیلنے میں مگن شخص کی ویڈیو وائرل

دیکھنے والوں نے گولفر کی بہادری کو خوب سراہا
شائع 21 دسمبر 2023 03:12pm

سوشل میڈیا پرآئے دن کوئی نہ کوئی ویڈیو وائرل ہونے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی یہ ویڈیو آسٹریلیا کے شہر برسبین سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں ایک بہادر شخص کو جرت مندی سے گولف کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اورحیرت کی بات یہ ہے کہ بہادر شخص کمال بےنیازی سے دو لڑتے سانپوں کے قریب گولف کھیلنے میں مصروف ہے۔

سانپوں کی موجودگی میں بغیرڈرے گولف کھیلنے کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

صارفین کی جانب سے اس شخص کی بہادری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Read Comments