کرک میں ملزمان پر جیل عملے کا بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 17 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا
شائع 22 دسمبر 2023 11:22am

کرک میں ملزمان پر جیل عملے کے بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 17 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

صوبہ خیبر پختون کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں ملزمان پر جیل عملے کے بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شاہد ایاز اور محمد افنان نامی دو قیدیوں سے آئس برآمد ہوئی تھی، اور دونوں کرک کی سینٹرل جیل میں قید تھے۔

منشیات کیس میں قید دونوں ملزم پر جیل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں بدترین تشدد کیا گیا، اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر آئی جی جیل عثمان محسود نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، جب کہ سپرنٹنڈنٹ سمیت 17 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

Read Comments